اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس کل نجم سیٹھی کی صدارت میں ہوگا،کرکٹ ٹیم کے کوچز اور بھاری تنخواہوں کا معاملے پر بھی گفتگو کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس کل نجم سیٹھی کی صدارت میں ہوگا۔ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان ویمن ٹیم کے کوچز کے حوالے سے بات ہوگی،اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور پاکستان سُپر لیگ کے حوالے سے بھی مختلف امور زیر بحث آئیں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازمین کی بھاری تنخواہوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔