لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شکریہ کا میسج لکھنے کی حقیقت بتادی۔ایک ٹی وی انٹرویو میں بھارتی اداکارہ کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی رینک ملنے اور سالگرہ کی مبارکباد بھیجے جانے اور پھر اس پر نسیم شاہ کی طرف سے جواب دیے جانے کے بارے میں پوچھا گیا۔اس پر نسیم شاہ نے بتایا کہ میں اس دوران کرکٹ میں مصروف تھا، اپنے منیجر کو کہا تھا کہ اگر بلیو ٹک والے اکاؤنٹ سے مجھے کوئی مبارکباد بھیجی جائے تو شکریہ کا رد عمل دے دینا لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ کسی کو بھی شکریہ بول دیں گے۔نسیم شاہ نے کہا کہ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے لیے کوئی ذاتی رائے نہیں رکھتا۔
