اہم خبریں

کراچی ٹیسٹ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5وکٹوں کے نقصان پر317رنزبنالئے

کراچی (نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سنچری اور سرفراز احمد کےساتھ قیمتی شراکت کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ، پہلے روز میچ کے اختتام پر قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 161 اور آغا سلمان 3 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں ۔ پیر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق 7 رنز بنا کر اعجاز احمد کی گیند پر آئوٹ ہوکر پویلین لوٹے جبکہ دوسری وکٹ 19 رنز پر گری جب شان مسعود 3 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، وہ بھی مائیکل بریسویل کا شکار ہوئے ۔ پاکستانی ٹیم کے تیسرے بیٹر جب امام الحق 24 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو قومی ٹیم کامجموعی48 تھا ، ان کو بھی مائیکل بریسویل آئوٹ کیا جس کے بعد پاکستانی کی چوتھی وکٹ سعود شکیل کی گری وہ 22رنز بنا کر پویلین لوٹے انہیں ٹم ساؤتھی نے آؤٹ کیا اس وقت پاکستانی کا مجموعی رنز 110تھا تاہم پاکستانی ٹیم کے کپتان اور سابق کپتان سرفراز احمد نے شاندار کار کر دگی کا مظاہرہ کیا اور سابق کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف 84 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی ،یہ سرفراز احمد کی ٹیسٹ کیریئر کی 19ویں نصف سنچری بنی تاہم سرفراز احمد بھی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 86رنز بنا کر اعجاز احمد کی گیند پر مچل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم شاندارکار کر دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کر نے میں کامیاب ہوئے ،بابر اعظم نے 161 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری بنائی ہے، یہ قومی ٹیم کے کپتان کی ٹیسٹ میں نویں سنچری ہے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم میں تقریباً چار سال بعد سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ بولر میر حمزہ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ،پہلے ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیا گیا ۔کپتان بابراعظم نے کہاکہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد، فاسٹ بولر میر حمزہ اور امام الحق ٹیم میں شامل ہیں۔کراچی ٹیسٹ کے لیے عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلیمان، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ اور ابرار احمد قومی ٹیم کا حصہ ہیں دوسری جانب نیوزی لینڈ نے کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم میں 3 اسپنرز کو شامل کیا ۔ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹم ساو¿تھی (کپتان)، اش سودھی، نیل ویگنر اور اعجاز نیوزی لینڈ کی پٹیل فائنل الیون کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں