اہم خبریں

پاکستان کرکٹ بورڈ نےراولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی اوردو ون ڈے میچز کی تصدیق کر دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )پاکستان کرکٹ بورڈ نےراولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی اوردو ون ڈے میچز کی تصدیق کی ہے۔راولپنڈی دو ٹی ٹوئنٹی اورپہلے ون ڈے کیساتھ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کی بھی میزبانی کرے گا۔ دونوں ون ڈے 26 اور 30 اپریل کی بجائے بالترتیب 27 اور 29 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ کراچی میں پہلے چار ون ڈے میچوں کا شیڈول تھا تاہم اب آخری تین ون ڈے میچوں کا انعقاد کرے گا۔ نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے جبکہ ون ڈے سہ پہر: 30 3بجے شروع ہوں گے۔ 14 اپریل کو پہلاٹی20میچ لاہورمیں15 اپریل کو دوسراٹی20میچ بھی لاہورمیں،17 اپریل کو تیسرا سراٹی20میچ بھی لاہورمیں،20 اپریل کو چوتھاٹی20میچ راولپنڈی میں، 24 اپریل کو پانچواں اور آخریٹی20میچ بھی راولپنڈی میں،27 اپریل کو پہلا ون ڈے راولپنڈی میں،29 اپریل کو دوسرا ون ڈے بھی راولپنڈی میں،3 مئی کو تیسرا ون ڈے کراچی میں، 5 مئی کو چوتھا ون ڈے کراچی میں جبکہ7 مئی کو 5 واں اور آخری ون ڈے بھی کراچی میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ خبریں