میرپور(نیوزڈیسک) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بنگلہ دیش کے خلاف میرپور ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صرف ایک رن پر آؤٹ ہونے کے بعد بنگلادیشی کھلاڑیوں سے الجھ پڑے۔ سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے اور اس کے بعد کوہلی اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے درمیان ہوئی تکرار کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے الجھ پڑے جس کے بعد امپائرز نے درمیان میں آکر اس معاملے کو قابو کیا۔