کراچی (نیوزڈیسک)نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے ٹریننگ کی۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے پہلے ٹریننگ سیشن کا آغاز فٹبال کھیل کر کیا، جس کے بعد قومی کھلاڑیوں نے نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی جم کر پریکٹس کی۔کپتان بابر اعظم کل ٹیم کو جوائن کریں گے، آج کی ٹریننگ کے دوران سابق کپتان سرفرازاحمد بھی وکٹ کیپنگ کرتے نظر آئے۔