لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق سمیت کوچنگ سٹاف کی آخری اسائنمنٹ کا فیصلہ کل ہوگا۔پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے سٹارز کی بجائے کوالیفائڈ کوچز کی ضرورت ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمیں اپنے سابق کرکٹرز اور سٹارز کی قدر ہے، مگر پاکستان ٹیم کا کوچنگ سٹاف غیر ملکی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ لوکل ایسوسیشنز کے غیر ملکی کوچز کا فیصلہ کل کریں گے۔کوچنگ سے فارغ ہونے والے قومی سابق کرکٹرز کو کہیں اور نوکریاں دیں گے۔