کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔بورڈ کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دونوں میچز اور آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کے تین میچز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کیا ہے، جس میں بازید خان، کرس ہیرس، ڈینی موریسن، اسکاٹ اسٹائرس، سائمن ڈول، عروج ممتاز اور وقار یونس شامل ہیں۔