لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ فی الحال میں اس کمیٹی میں شرکت نہیں کرسکوں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثناء میر نے لکھا کہ پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل کیا جانا عزت کی بات ہے لیکن فی الحال میں اس میں حصہ نہیں ڈال سکوں گی۔ثناء میر نے لکھا کہ تمام فیصلہ کرنے والوں اور دنیا بھر سے مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔