کیپ ٹاؤن (نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والی پہلی بیٹر بن گئیں۔ انہوں نے 68 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز۔منیبہ علی کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ پانچویں سب سے بڑی اننگز بھی تھی، میچ کے بعد پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ انہیں منیبہ کی بلے بازی پر فخر ہے، انھوں نے خود کو حوصلہ دیا اور ثابت کیا کہ وہ ایسا کرسکتی ہیں، امید ہے وہ ایسے ہی کھیلتی رہیں گی،اس میچ میں ٹیم نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور ہوٹل جا کر ہم کیک کے ساتھ اس کا جشن منائیں گے۔میچ کے بات گفتگو کرتے ہوئے منیبہ علی نے بتایا کہ جب مجھے اچھا آغاز ملا اور ندا باجی کے ساتھ شراکت قائم ہوئی تو وہ مجھے کہتی رہیں کہ بڑا سکور بناؤ، پھر 13ویں اوور میں مجھے پتا چل گیا تھا کہ میں سنچری بنا سکتی ہوں اور انھوں نے مجھے کافی سپورٹ کیا۔
این بشپ نے اس حوالے اپنے ٹوئٹ میں منیبہ علی کی کارکردگی کے لیے تالیوں والا ایموجی بنایا اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا ‘منیبہ پر پورے پاکستان کو فخر کرنا چاہیے اور ہوگا۔
Muneeba Ali 👏🏻👏🏻👏🏻👏🏻. All of Pakistan should and will be proud.
— Ian Raphael Bishop (@irbishi) February 15, 2023
اس کے علاوہ سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ نے بھی منیبہ علی کی اننگز پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
Congratulations @MuneebaAli17 on scoring 💯 in T20 international #PakvsIreland #T20worldcup pic.twitter.com/sGAin79Y1M
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) February 15, 2023
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے منیبہ علی کی اس سنچری کو شاندار قرار دیا۔
Magnificent Muneeba👏👏👏 @cricketworldcup #PAKvsIRL @MuneebaAli17 💯 #PakistanZindabad🇵🇰 pic.twitter.com/5Gd8HHTkbK
— Waqar Younis (@waqyounis99) February 16, 2023
واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان کی منیبہ علی نے آئر لینڈ کے خلاف 68 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی۔