اہم خبریں

پاکستان سپر لیگ 11 میں آج دو میچ شیڈول

لاہور(اے بی این نیوز) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11 میں آج دو میچز شیڈول ہیں۔

پہلا میچ دوپہر دو بجے قزافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور راولپنڈیز میں کھیلا جائے گا جس میں پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ راولپنڈیز ٹیم کی کپتانی محمد رضوان کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل راولپنڈیز فرینچائز کا نام ملتان سلطان تھا، یہ ٹیم بطور راولپنڈیز پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

دوسرا میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا جس میں ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے آمنے سامنے آئیں گی، ملتان سلطان ٹیم کی قیادت آشٹن ٹرنر جبکہ اسلام آباد یونائٹڈ ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے۔

یاد رہے ملتان سلطان پی ایس ایل میں آج اپنا پہلا میچ کھیلے گی، پی ایس ایل 11میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کی گئی تھی جس میں قبل ازیں ٹیم کا نام سیالکوٹ تھا بعد میں اسے ملتان سلطان کا نام دیا گیا تھا۔

واضح رہے موجودہ صورتحال کے پیش نظر میچز بغیر شائقین کے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں۔گالف کے نامور کھلاڑی ٹائیگر ووڈز فلوریڈا میں گرفتار

متعلقہ خبریں