لاہور(اے بی این نیوز)قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نیشنل ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم کو قومی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، اور اسی ہدایت کے تحت انہوں نے کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے بابر اعظم کو نیشنل ٹی20 کپ کھیلنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا۔
بابر اعظم نے ذاتی طور پر کوچز کے ساتھ نیٹس میں کام شروع کردیا ہے اور وہ پی ایس ایل 11 کو ہدف بناتے ہوئے اپنی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے اپنی پرانی بیٹنگ ٹیکنیک کو دوبارہ فعال کرنے پر بھی توجہ دی ہے۔
اس حوالے سے لاہور وائٹس کو بابر کی غیر دستیابی کی اطلاع بھی دے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کے لیے اوپننگ کریں گے۔
قبل ازیں اطلاعات یہ سامنے آئی تھیں کہ وہ نیشنل ٹی20 کپ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے، لیکن اب صورتحال بدل گئی ہے۔















