ڈھاکہ(اے بی این نیوز)ڈھاکا میں پاکستان بنگلا دیش ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ ٹرافی کی رونمائی پاکستان ون ڈے کپتان شاہین آفریدی اور بنگلہ دیشی کپتان مہدی حسن میراز نے کی، پاکستان اور بنگلہ دیش کا پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا،پاکستان اور بنگلا دیش ون ڈے سیریز میں نعیم الرشید میچ ریفری کے فرائض سر انجام دیں گے۔
سیریز کے دوران کمار دھرماسینا، ایڈرین ہولڈاسٹاک،غازی سہیل،تنویر احمد اور مسعود الرحمٰن آن فیلڈ امپائر مقرر کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید















