اہم خبریں

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا وینیو چوتھی بار تبدیل

پشاور(اے بی این نیوز) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا وینیو چوتھی بار تبدیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کی میزبانی پشاور کو دوبارہ واپس مل گئی ہے۔

اس سے قبل 5 مارچ سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ پشاور سے پنڈی اور پھر گزشتہ روز ملتان منتقل کردیا گیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے خیبرپختونخوا حکومت کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ کھیل کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 6 مارچ سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں۔سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں