کولکتہ(اے بی این نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج کولکتہ میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان شام ساڑھے چھ بجے کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل میں ناقابل شکست ٹیم کے طور پر داخل ہوئی ہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں جنوبی افریقہ نے اپنے تمام 4 میچز میں فتح حاصل کی، اُس نے نیوزی لینڈ، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کو شکست دی۔
سُپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے بھارت، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو شکست سے دو چار کیا۔
ان تمام کامیابیوں کے باوجود جنوبی افریقا کی ٹیم میں ایک خامی یہ ہے کہ وہ ناک آؤٹ راؤنڈ میں اپنا ردھم کھو دیتی ہے اور فیورٹ ہونے کے باوجود ایونٹ سے آؤٹ ہوجاتی ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم ہے جس نے پہلے مرحلے میں 3 میچز جیتے جبکہ سُپر ایٹ مرحلے میں ایک، ہارا، ایک جیتا اور ایک بارش کے باعث غیرفیصلہ کن رہا، کیوی ٹیم میں خاص بات آل راؤنڈرز کی بھرمار ہے، جن میں ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، میک کونچی اور چیپمین شامل ہیں۔
مزید پڑھیں۔تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے، سابق نیٹو کمانڈر















