اہم خبریں

قومی ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ،نوجوان کھلاڑیوں کو موقع، سینئرز کو آرام دینے پر غور

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بنگلہ دیش کے دورہ2026 کے لیے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے سکواڈ میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں،نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے اور کچھ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے یا باہر رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان ٹیم کے اگلے بڑے ٹورنامنٹ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ پر نظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے جس سے مستقبل میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 کی تیاری بہتر ہو گی ،ذرائع کے مطابق کہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز نئے چہرے چننے کے حق میں ہیں تاکہ مستقبل کے لیے مضبوط پلان بنایا جا سکے۔

بنگلا دیش کے خلاف تین ون ڈے میچز 11، 13 اور 15 مارچ 2026 کو شیر بنگلا نیشنل سٹیڈیم ڈھاکا میں شیڈول ہیں اور پاکستان ٹیم کا سکواڈ 9 مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گا، تاہم خطے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر قومی ٹیم کا یہ دورہ متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم، صائم ایوب اور محمد نواز کو اس سکواڈ سے باہر رکھنے کا امکان ہے کیونکہ سلیکشن کمیٹی سکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنے پر غور کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگرچہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم میں فوری تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی کیونکہ پاکستان کو اس فارمیٹ میں فی الحال کوئی سیریز نہیں کھیلنی، لیکن ون ڈے سیریز سکواڈ کے لیے کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کو باہر رکھنے اور کم فارم والے کھلاڑیوں کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔پی آئی اے پرنٹ شدہ غبارے نے بھارت میں تہلکہ مچادیا

متعلقہ خبریں