اہم خبریں

’ورلڈ کپ کے بعد سلمان علی آغا باہر اور شاداب خان کو کپتان بنا ئےجانے کا امکان

لاہور(اے بی این نیوز)سلمان علی آغا کو ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد قیادت سے ہٹانے اور شاداب خان کو کپتان بنانے کی باتیں گشت کر رہی ہیں، ایسے میں قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر اور سابق بلے باز احمد شہزاد نے شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ممکنہ کپتان بنائے جانے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

محمد عامر نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مائیک ہیسن نے تو نہیں کہا ہوگا کہ شاداب جیسے ہی انجری سے فٹ ہوگا تو ٹیم میں واپس آئے گا۔

یہ تو پی ایس ایل کے دوران ہی فیصلہ ہوگیا تھا کہ وہ کوچ ہوگا اور شاداب تو تب انجرڈ تھا، مائیک ہیسن تو اس وقت نیا نیا آیا تھا تو اتنی پاور کس کی تھی کہ جس نے کہا تھا کہ شاداب ڈائریکٹ ٹیم میں آئے گا؟ یہ سب پہلے سے طے ہوچکا تھا۔

اس موقع پر احمد شہزاد نے کہا کہ میں محمد عامر کی بات سے متفق ہوں، جو فیصلہ آپ کرچکے ہیں اس پر عملدرآمد کے لئے بھی تو آپ کو اپنے بندے چاہئیں۔

آپ اُس کو کپتان ہی بنانے آئیں ہیں، شاداب کو کپتان بنانے کی باتیں ابھی چل رہی ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ سلمان علی آغا ورلڈ کپ کے بعد باہر ہوگا اور شاداب کو کپتان بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے ورلڈ کپ اسپیشل پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں میزبان اور سابق قومی کپتان شعیب ملک نے بھی کہا تھا کہ ٹی 20 ٹیم کی قیادت کے لیے شاداب خان کا نام لینا شروع کر دیا گیا ہے۔ وہ پہلے بھی بنانا چاہتے تھے، مگر وہ انجرڈ تھے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ قومی ٹیم میں پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ والی چیزیں چل رہی ہیں۔ ٹیم میں کوئی قابل اعتماد مڈل آرڈر نہیں ہے۔

مزید پڑھیں۔میکسیکو میں خانہ جنگی، فیفا کا ورلڈکپ میچز کی منتقلی سے متعلق بڑا بیان

متعلقہ خبریں