اہم خبریں

بھارتی کھلاڑی رنکو سنگھ اچانک ٹیم کو چھوڑ کر گھر روانہ ہو گئے

بھارت(اے بی این نیوز)بھارت کے اہم کھلاڑی رنکو سنگھ ٹیم کے کیمپ کو چھوڑ کر اچانک گھر روانہ ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وہ فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے کیمپ چھوڑ کر گھر گئے، ان کے والد خان چند سنگھ تشویشناک حالت میں ہیں۔

بھارتی کرکٹر کے والد کو گریٹر نوئیڈا مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ رنکو سنگھ سپر ایٹ مقابلے کے ایک دن بعد 23 فروری کو چنئی پہنچے تھے۔

انہیں گزشتہ صبح اچانک دوبارہ واپس جانا پڑا کیونکہ ان کے والد وینٹی لیٹر پر منتقل ہو گئے ہیں، وہ 26 فروری کو زمبابوے کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

ان کی غیر موجودگی میں اکشر پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے، بھارت کا زمبابوے کے خلاف انتہائی اہم میچ ہے، بھارت کو اب ایک بھی شکست ٹورنامنٹ سے باہر کر سکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کو انگلینڈ نے شکست دے کر اگر مگر کی صورتحال میں پھنسا دیا ہے، پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ہر صورت میں میچ جیتنا ہو گا۔

مزید پڑھیں۔انگلینڈ سےشکست کے بعدپاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

متعلقہ خبریں