اہم خبریں

انگلینڈ سےشکست کے بعدپاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

کولمبو(اے بی این نیوز) ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی، تاہم قومی ٹیم کے لیے سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں اب بھی باقی ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف ناکامی کے بعد پاکستان کے لیے اگلے مرحلے میں پہنچنے کا راستہ اگرچہ مشکل ہو چکا ہے، لیکن امکانات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔ قومی ٹیم کو اپنے آخری مقابلے میں سری لنکا کو ہر حال میں شکست دینا ہوگی۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہوگا کہ نیوزی لینڈ اپنے باقی دونوں مقابلوں میں ناکام رہے۔ اگر نیوزی لینڈ سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف اپنے میچ ہار جاتا ہے تو پاکستان تین پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے۔ ایسی صورت میں نیوزی لینڈ کے صفر جبکہ سری لنکا کے دو پوائنٹس ہوں گے۔

دوسری جانب اگر انگلینڈ تو نیوزی لینڈ کو شکست دے دے لیکن نیوزی لینڈ سری لنکا کو ہرا دے تو پھر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تین، تین پوائنٹس ہو جائیں گے۔ ایسی صورت میں اگلے مرحلے کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔اسلام آباد: دکاندار اور گاہک میں تلخ کلامی،دکاندار نے اسلحہ نکال لیا

متعلقہ خبریں