کولمبو(اے بی این نیوز)ٹی20 ورلڈ کپ کے ‘سپر ایٹس’ مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ آج کولمبو میں آج مدمقابل ہوں گے۔
سابق چیمپئن آسٹریلیا حیران کن طور پر اپنے گروپ سے آگے بڑھنے میں ناکام رہا، جس کے باعث یہ مرحلہ ان کے بغیر شروع ہو گا۔ 2009 کے بعد پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں نہیں پہنچ سکی۔
دوسری جانب زمبابوے نے ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ بی میں اوّل مقام حاصل کیا، جہاں انہوں نے آسٹریلیا اور سری لنکا کو شکست دی۔ زمبابوے 2024 میں ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی تک نہیں کرسکا تھا اور اب اس کی اس کارکردگی نے سب کو حیران کر دیا۔
انڈیا، جو ٹی20 میں دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے، ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل برقرار رکھنے کے لیے سب سے بڑا امیدوار ہے۔ تاہم، دوسرے مرحلے میں جب وہ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ سے ٹکرائیں گے تو انہیں 2024 کے فائنل کی سخت مقابلہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دونوں ٹیموں نے پہلے مرحلے میں 4-4 میچ جیت کر کامیابی حاصل کی تھی۔ انڈیا ٹی20 ورلڈ کپ میں 12 میچوں سے ناقابل شکست ہے، یہ سلسلہ 2022 میں فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے بعد شروع ہوا تھا۔
تاہم، انڈیا کی کارکردگی نقائص سے پاک نہیں رہی ہے اور ان کے ٹاپ آرڈر میں مسلسل مسئلہ نظر آرہا ہے، جہاں ان کے اوپپنگ بیٹر ابھیشک شرما متواتر 3 میچوں میں کوئی اسکور نہیں کرسکا۔
سپرایٹ کے گروپ 1 میں زمبابوے اور ویسٹ انڈیا بھی ہیں، جو پیرکو ممبئی میں آمنے سامنے ہوں گے، اس گروپ کے تمام میچ انڈیا میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں۔صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوارن پیش آنیوالا خوفناک واقعہ سنا دیا















