کولمبو(اے بی این نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ مرحلے کے 30 میچز مکمل ہوچکے ہیں، جبکہ آج مزید تین میچز شیڈول ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپرایٹ مرحلے کے لیے ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک پانچ بہترین ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ مرحلے کے 30 میچز مکمل ہوچکے ہیں، جبکہ آج مزید تین میچز شیڈول ہیں، جس کے بعد مزید دو ٹیموں کی رسائی بھی کنفرم ہوجائے گی۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق گروپ اے سے بھارت، گروپ بی سے سری لنکا، گروپ سی سے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ جبکہ گروپ ڈی سے جنوبی افریقا سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
تازہ ترین صورتحال کے مطابق پوائنٹس ٹیبل پر گروپ اے میں بھارت، گروپ بی میں سری لنکا، گروپ سی میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ جبکہ گروپ ڈی میں جنوبی افریقا کی ٹیمیں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں 40 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں سے اب تک 30 میچز کھیلے جاچکے ہیں، آج مزید تین میچز شیڈول ہیں، جس کے نتیجے میں سپر ایٹ مرحلے کی مزید دو ٹیموں ٓج فیصلہ بھی آج تقریبا ہوجائے گا۔
گروپ اے میں بھارتی ٹیم تین میچز جیت کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ دوسرے نمبر کے لیے امریکا اور پاکستان کے درمیان سخت مقابلہ ہے، اگر پاکستان نمیبیا سے اپنا آخری میچ نہ جیت سکا تو امریکا اور پاکستان کے درمیان سپر ایٹ مرحلے تک کوالیفائی کرنے کے لیے فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔ اگر میچ بارش سے متاثر ہوتا ہے تو اس صورت میں بھی پاکستان سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔
موجودہ رن ریٹ کی بنیاد پر گروپ اے میں امریکا دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر ہے، اگر پاکستان نمیبیا سے ہار گیا تو امریکا کے سپر ایٹ مرحلہ کھیلنے کے امکانات زیادہ روشن ہوجائیں گے، اور پاکستان کا ورلڈ کپ کا سفر تمام ہوجائے گا۔ لہذا، اگر پاکستان کو ورلڈ کپ کا حصہ رہنا ہے تو نمیبیا سے میچ ہر صورت میں جیتنا ہوگا۔ اگر میچ بارش سے متاثر ہوتا ہے تو اس صورت میں بھی پاکستان سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔
گروپ اے میں نیدرلینڈز نے ایک مقابلہ جیتا ہے جبکہ نمبیا کی ٹیم اب تک کوئی پوائنٹس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
گروپ بی میں سری لنکا کے 6 پوائنٹس ہیں، اور زمبابوے 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اگر زمبابوے آج کا میچ جیت جاتا ہے تو زمبابوے کے بھی 6 پوائنٹس ہوجائیں گے اور زمبابوے بھی سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔
اس گروپ میں آسٹریلیا اور آئرلینڈ نے دو، دو پوائنٹس حاصل کئے ہیں، جبکہ عمان کی ٹیم ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی ہے۔
گروپ سی سے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں تین، تین مقابلوں میں جیت کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔ اب تک اسکاٹ لینڈ اور اٹلی نے صرف دو، دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں، اور نیپال کی ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔
گروپ ڈی میں جنوبی افریقا کی ٹیم 6 پوائنٹس حاصل کرکے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر ہے، آج نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے درمیان میچ شیڈول ہے، اگر یہ میچ نیوزی لینڈ کی ٹیم جیت گئی تو وہ سپرایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔
متحدہ عرب امارات اور افغانستان کی ٹیمیں ایک، ایک مقابلہ جیت کر دو پوائنٹس حاصل کرچکی ہے جبکہ کینیڈا کی ٹیم ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی ہیں۔
پوائنٹس جدول کے مطابق گروپ مرحلے کے آج کے میچ فیصلہ کن ہوں گے، جن کے نتیجے میں مزید دو ٹیموں کی سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کا فیصلہ ہوجائے گا، جبکہ پاکستان اور امریکا میں سے کون سپر ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرے گا، اس کا فیصلہ کل ہوگا۔
مزید پڑھیں۔بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات، پی ٹی آئی کا علی گنڈاپور کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ















