اہم خبریں

ٹی 20 ورلڈکپ: آئرلینڈ نے عمان کو 96 رنز سے شکست دیدی

کولمبو(اے بی این نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں آئرش بلے بازوں نے عمان کے بولرز کے خلاف چھکے چوکوں کی برسات کرتے ہوئے موجودہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا اور عمان کو 96 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں عمان کے کپتان جتیندر سنگھ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں سود مند ثابت ہوا اور آئرلینڈ کے 4 کھلاڑی 64 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

چار وکٹیں گرنے کے بعد کپتان لورکن ٹکر اور گیرتھ ڈلانی نے وکٹ کے چاروں طرف شارٹ کھیلتے ہوئے 101 رنز کی شراکت قائم کی اور ڈلانی 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لورکن ٹکر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جارج ڈوکریل نے 9 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 35 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، اس طرح آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز اسکور کیے۔

آئر لینڈ کے 236 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی پوری ٹیم 18 اوور میں 139 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح آئرلینڈ کو میچ میں 96 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عامر کلیم 50 اور حماد مرزا 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں۔بھارت سے میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں 2تبدیلیوں کا امکان

متعلقہ خبریں