کولمبو(اے بی این نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں کے درمیان بڑے مقابلے سے قبل قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معرکہ کل کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں شائقین کرکٹ اعصاب شکن مقابلے کے منتظر ہیں۔
کولمبو کا میدان اس ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لیے سج چکا ہے اور دونوں ٹیموں کے مداح بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے اس اہم میچ کے لیے پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان اور خواجہ نافع کو شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔
شائقین کرکٹ کو اب اس بات کا شدت سے انتظار ہے کہ روایتی حریفوں کے اس بڑے مقابلے میں پاکستان کن کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترتا ہے۔
مزید پڑھیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی ضمانت کیلئے درخواست دائر















