اہم خبریں

بھارت پر پاکستان کے اسپن اٹیک کا خوف طاری ہونے لگا

بھارت(اے بی این نیوز)بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسپن اٹیک کو ایک مضبوط ہتھیار قرار دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے اسپنرز بھارتی ٹیم کو مشکلات میں ڈال سکتے ہیں اسی لیے محتاط رہنا پڑے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابرار احمد، شاداب خان، محمد نواز، صائم ایوب اور عثمان طارق پاکستان کے اسپن اسلحہ خانہ میں موجود ہیں، کولمبو کی کنڈیشنز اجازت دیں تو اس کو مزید مضبوط بھی کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نمیبیا کے خلاف میچ میں اسپن کو کھیلنے کے تحفظات بڑھ گئے ہیں کیونکہ 5 کھلاڑی اسپنرز کے خلاف آؤٹ ہوئے، یو ایس اے کے خلاف 3 بھارتی بیٹرز اسپنرز کے خلاف آؤٹ ہو ئے۔

انڈیا بلاشبہ فیورٹ ہے لیکن بھارتی ٹیم میں چھوٹی دراڑیں ہیں جنہیں بڑے ٹورنامنٹ میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور پاکستان کے خلاف میچ میں چھوٹے کریکس بڑے ہوسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کو اسپن کو ڈی کوڈ کرنا ہوگا اس سے پہلے کہ پاکستان بھارتی ٹیم پر غلبہ حاصل کر لے، پاکستان کے اسپنرز مڈل اوورز میں بھارتی بیٹرز کو سلو ڈاؤن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بھارتی بیٹرز کا سلو ڈاؤن ہونا ہی اس میچ میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوگا۔

مزید پڑھیں۔سونے کے نئے نرخ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

متعلقہ خبریں