کولمبو(اے بی این نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا سب سے بڑا ہائی وولٹیج مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے، لیکن متوقع بارش نے میچ کی غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کی مختلف رپورٹس کے مطابق میچ کے دن کولمبو میں گرج چمک کیساتھ طوفان اور بارش کا 50 فیصد امکان ہے۔ شام 6 بجے کے قریب شہر میں 2.1 ملی میٹر بارش ہونے کی توقع ہے، جس سے کھیل متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
اگر یہ اہم گروپ اے میچ بارش کی نذرہو جاتا ہے تو آئی سی سی قوانین کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔
شائقین اور کرکٹ ماہرین دعا کر رہے ہیں کہ یہ ہائی وولٹیج میچ بارش سے متاثر نہ ہو تاکہ دونوں ٹیموں کی کارکردگی کے ساتھ میچ مکمل طور پر کھیلا جا سکے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اے میں اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہر لحاظ سے دلچسپی اور جوش سے بھرپور ہوگا، اوراس کا نتیجہ گروپ کی صورتحال اور میچ کی مستقبل کی راہ پر اثر ڈال سکتا ہے۔
میچ کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود شائقین کی نظریں کولمبو پر مرکوز ہیں اور ہر کوئی بارش سے محفوظ اور مکمل مقابلے کی خواہش رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں۔حکومت نےعمران خان کے علاج کےحوالے سے علیمہ خان کے مطالبہ پر رضا مندی ظاہرکردی















