اہم خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان امریکا کے مدمقابل، آج تین میچ کھیلے جائیں گے

کولمبو(اے بی این نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور امریکا آج مدمقابل آئیں گے۔

آج تین میچ کھیلے جائیں گے، نمیبیا اور نیدر لینڈز کے درمیان میچ آج صبح ساڑھے دس بجے شروع ہو گا۔

دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور یو اے ای کے درمیان آج دن اڑھائی بجے ہو گا جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان اور امریکا شام ساڑھے چھ بجے آمنے سامنے ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، امریکا نے ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بھارت کے خلاف اچھی بالنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور اسے 161 رنز تک محدود رکھا تھا۔

مزید پڑھیں۔ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارتی کرکٹرز پر فیملیز ساتھ رکھنے کی پابندی برقرار

متعلقہ خبریں