اہم خبریں

ملتان فرنچائز 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت، نام بھی تبدیل

لاہور(اے بی این نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت ہو کر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ملتان سلطانز کی بولی کے عمل کا آغاز کیا، بولی کے عمل میں 5 بولی دہندگان نے شرکت کی جبکہ ملتان ٹیم کی نیلامی کےلیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

بولی کے آغاز پر سی ڈی وینچرز نے 215 کروڑ روپے کی بولی لگائی اور پھر بڑھاتے ہوئے 226 تک پہنچی، اس کے بعد ولی ٹیک نے ملتان سلطانز کی نیلامی کی سب سے زیادہ بولی 245 کروڑ روپے لگا کر کامیابی حاصل کرلی۔

پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کُل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا۔

ملتان کی ٹیم کی فروخت کے اس عمل نے پی ایس ایل کی مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، کیونکہ 2 ارب 45 کروڑ روپے کی قیمت نے اسے سب سے مہنگی فرنچائز بنا دیا۔

ولی ٹیکنالوجیز گروپ نے فرنچائز کی خریداری کے ساتھ ہی ٹیم کا نام راولپنڈی رکھنے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن میں 8 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی، جن میں ایک حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ٹیمیں پہلی بار میدان میں اتریں گی، جن کی حال ہی میں نیلامی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں۔ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستانی کرکٹر احسان عادل کی امریکی سکواڈ میں شمولیت

متعلقہ خبریں