اہم خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سےشکست دے دی

کلکتہ(اے بی این نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو شکست دے دی۔

گروپ سی کا یہ میچ کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے جہاں اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے اور اٹلی کو 208 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اٹلی کے بین میناٹی 52 اور ہیری میناٹی37 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 4اور مارک واٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: یو اے ای کی بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے پاکستانی نژاد کھلاڑی کو ٹیم سے نکال دیا

متعلقہ خبریں