اہم خبریں

بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا معاملہ: آئی سی سی کی درخواست پر محسن نقوی نےوزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کر لیا

لاہور ( اے بی این نیوز ) بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر آئی سی سی کی درخواست پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےوزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کر لیا ۔

نجی چینل کے مطابق ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کے بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے آئی سی سی کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے آئندہ ایک دو روز میں ملاقات متوقع ہے، محسن نقوی آئی سی سی کی درخواست پر وزیراعظم سے ہدایات لیں گے۔پاک ،بھارت کرکٹ میچ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھیلنےکے لیے منانے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر بٹ خالقِ حقیقی سے جاملے

متعلقہ خبریں