اہم خبریں

لاہور قلندرز نے مستفیض کو ڈائریکٹ سائن کرلیا، شاہین کو کتنے کروڑ میں ریٹین کیا؟

لاہور(اے بی این نیوز)لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 11 کے لیے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ڈائریکٹ سائن اور شاہین آفریدی کو ریٹین کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے مستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔

بنگلا دیشی فاسٹ بولر اس سے قبل 2016 اور 2018 میں بھی قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں، اس سائننگ پر فریقین کے درمیان 6 کروڑ 44 لاکھ پاکستانی روپے میں معاہدہ طے پایا ہے۔

لاہور قلندرز کے اونر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ مستفیض الرحمان صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ ہمارے خاندان کا اہم رکن ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ دوبارہ ہماری ڈریسنگ روم کا حصہ بن رہے ہیں۔

اس کے علاوہ لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو 7 کروڑ ، عبد اللہ شفیق کو 2 کروڑ 2 لاکھ میں، سکندر رضا کو 2 کروڑ 8 لاکھ اور محمد نعیم کو 70 لاکھ میں ریٹین کیا ہے جب کہ ملتان سلطانز کا ٹیم اکشن 9 فروری کو شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل 11 میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

مزید پڑھیں۔سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری مالی مشکلات کا شکار، امریکا میں ٹیکسی چلانے پر مجبور

متعلقہ خبریں