اہم خبریں

ملتان سلطانز کی نیلامی چند روز میں کرنے کا فیصلہ

لاہور(اے بی این نیوز) پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی چند روز میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کی آکشن 8 سے 10 فروری تک لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے، آکشن سے متعلق حتمی تاریخ اور وینیو کا فیصلہ آج ہوگا۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر آج چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مشاورت کریں گے، ملتان سلطانز کی آنرشپ نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کا کوئی کھلاڑی برقرار نہیں رکھا گیا۔

ملتان سلطانز کے نئے مالک کے پاس مکمل 16 لاکھ ڈالر کا پرس ہوگا، ملتان سلطانز کی نئی مینجمنٹ اپنا اسکواڈ خود ترتیب دے گی۔

ذرائع کے مطابق پلیئرز آکشن میں ملتان سلطانز اپنا 16 سے 20 رکنی اسکواڈ فائنل کرے گی، پی ایس ایل پلیئرز آکشن 11 فروری کو شیڈول ہے، نیلامی کیلئے 5 بڈرز تکنیکی طور پر اہل قرار دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں۔پی آئی اے کا پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں10 فیصد رعایت کا اعلان

متعلقہ خبریں