سیالکوٹ(اےبی این نیوز)پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ (steve smith)کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر نے بہتر آفراورمینجمنٹ دیکھ کرسیالکوٹ کیساتھ ڈائریکٹ سائن کیا ،اسٹیو اسمتھ نے حال ہی میں بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ سابق آسٹریلین کپتان ٹم پین کو سیالکوٹ اسٹالینز کا ہیڈ کوچ مقررکیا گیا ہے ،انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے کا اعزاز او زیڈ گروپ نے اپنے نام کیا، جس نے سیالکوٹ کی فرنچائز کے مالکانہ حقوق 185 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے حاصل کیے۔
او زید گروپ کے چیئرمین حمزہ مجید کون ہیں؟
مجید چوہدری کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ طویل عرصے تک آسٹریلیا میں مقیم رہے۔ انہوں نے دو سال قبل پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا، جس کے پیچھے ان کے بقول وطن سے محبت اور ملک کے لیے کچھ کرنے کی خواہش شامل ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رہتے ہوئے بھی دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا رہا، اور کرکٹ وہ واحد کھیل ہے جو پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیم کے حصول کے لیے وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کام کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں جب لوگ ملک چھوڑنے کی بات کرتے ہیں، وہ اس کے برعکس پاکستان واپس آئے، کیونکہ وطن کی محبت انہیں کھینچ لائی۔
مجید چوہدری کے مطابق پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ پاکستان کی عالمی شناخت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی دوسری بڑی لیگ ہے اور لیگ کی اعلیٰ انتظامیہ کا وژن ہے کہ اسے دنیا کی نمبر ون لیگ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر معیار برقرار رہا تو یہ ہدف جلد حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ٹیم کی تشکیل اور مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے مجید چوہدری نے واضح کیا کہ وہ غیر ملکی مینٹورز کے بجائے مقامی لیجنڈز پر انحصار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کو بڑے بڑے نام دیے ہیں اور شعیب اختر اور شاہد آفریدی جیسے لیجنڈز ان کے لیے بڑے بھائیوں کی مانند ہیں، جن سے ان کے قریبی تعلقات ہیں۔
مجید چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے ملک میں کرکٹ کی بحالی اور معیشت کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہی لیگ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ بن چکی ہے
مزید پڑھیں۔پنجاب حکومت کا رمضان المبارک میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ















