لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پہلے میچ میں ٹریوس ہیڈ کے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کرنے اور کپتان مچل مارش کے آرام کرنے کا امکان ہے۔
آسٹریلوی میڈیا نے بتایا ہے کہ جوش انگلس بھی پہلے میچ میں آرام کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ مچل مارش اور جوش انگلس نے اتوار کو بی بی ایل کا فائنل کھیلا تھا۔
دوسری جانب اس سیریز کے کمنٹری پینل میں سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر سائمن کیٹچ، پاکستان کے عامر سہیل، رمیز راجہ، باذید خان اور عروج ممتاز شامل ہیں جبکہ زینب عباس پریزینٹر ہوں گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جنوری اور یکم فروری کو ہو گا، سیریز کے تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے ہو گا۔
مزید پڑھیں۔امریکا نے ایک اور بحری بیڑہ ایران کی طرف روانہ کردیا















