اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کئی بڑے ناموں کی واپسی اور چند نئے چہروں کی شمولیت نے شائقین کو خاصا پرجوش کر دیا ہے۔اس سیریز میں ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جو پہلی بار ٹی 20 فارمیٹ میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔
سکواڈ کی خاص بات بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹی 20 فارمیٹ میں واپسی ہے، جس سے ٹیم کے بیٹنگ اور بولنگ ڈیپارٹمنٹ کو مزید تقویت ملے گی۔دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں، جو ٹیم کے توازن میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اس کے علاوہ سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، خواجہ محمد نافع، صاحبزادہ فرحان اور عثمان خان کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جنہیں اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے گا۔پی سی بی کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف یہ سیریز نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں :مظفرآباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری















