اہم خبریں

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کیخلاف زمبابوے کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گر گئی

ہرارے(اے بی این نیوز) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں پاکستان کے خلاف زمبابوے ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

ہرارے میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے گروپ مرحلے میں ایک میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے خامیوں کو دور کرنے کیلئے ہرارے میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں۔بنگلادیش کے ورلڈکپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان

متعلقہ خبریں