اہم خبریں

بنگلادیش کے ورلڈکپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان

بھارت(اے بی این نیوز)بنگلا دیش آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا ۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیش حکومت کی کھلاڑیوں سے اہم ملاقات کے بعد فیصلہ متوقع ہے، ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی ورلڈ کپ میں شرکت کے حق میں ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش حکومت آج کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے گی۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے غالب امکان ہےکہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کا مؤقف نہ مانا تو پاکستان ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں۔اب بہت ہوچکا، 18 ویں ترمیم سے ہماری نسل کشی ہورہی ہے، کراچی کو وفاق کا حصہ بنایا جائے: ایم کیو ایم کا مطالبہ

متعلقہ خبریں