سیالکوٹ(اے بی این نیوز)سیالکوٹ کی ٹیم کے لیے پانچ فائنل ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا
پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ’سیالکوٹ‘ کی ٹیم کے مکمل نام کا اعلان آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ’او زی‘ گروپ کے چیئرمین شریک مالک کامل خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ٹیم کے نام اعلان 2 بجے کریں گے۔
سیالکوٹ کی ٹیم کے لیے پانچ فائنل ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔
فائنل ہونے والے ناموں میں ’سیالکوٹ تھنڈرز‘، ’سیالکوٹ سکسرز‘، ’سیالکوٹ اسٹالینز‘، ’سیالکوٹ فیلکنز‘ اور ’سیالکوٹ شاہینز‘ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں۔اگر ایرانی حکومت نے مجھے قتل کیا تو انکا ملک مکمل تباہ کردیا جائیگا: ٹرمپ















