اسلام آباد(اے بی این نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کراچی چھوڑ دیا۔انہوں نے مستقل طور پر اسلام آباد منتقل ہونے کی تصدیق کر دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انہوں نے چند ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پالیسیوں میں تسلسل، جمہوری عمل میں تسلسل اور ریاستی اداروں میں آئینی مدت کی تکمیل ہی ترقی کی مضبوط بنیاد بنتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے اپنی مدت مکمل کریں گے تو پالیسیاں برقرار رہیں گی اور ترقی کے ثمرات جلد عام آدمی تک پہنچ سکیں گے، پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک دیکھنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان اور پاکستان کرکٹ نے دنیا بھر میں عزت، مقام اور شناخت دی، خواہش ہے کہ پاکستان کرکٹ اور ملک کو کچھ واپس لوٹا سکوں، شاہد آفریدی نے کہا کہ فی الحال سیاست میں نہیں آ رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اہم حکومتی عہدوں کی پیشکش کی گئی لیکن ہمیشہ ایسی ذمہ داریوں سے گریز کیا، میرے لئے محض رسمی عہدے کوئی کشش نہیں رکھتے۔
مزید پڑھیں۔کیا 10روپے کانوٹ ختم کیا جا رہا ہے؟ جانیے














