نئی دہلی (اے بی این نیوز)بھارت کے سابق اسٹار اوپننگ بلے باز شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ سوفی شائن سے باضابطہ منگنی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
شیکھر دھون نے انسٹاگرام پر سوفی شائن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے منگنی کی تصدیق کی۔ دونوں نے گزشتہ برس اپنے تعلق کو عوامی سطح پر تسلیم کیا تھا، جبکہ اس سال کے آغاز میں انہیں دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے ایک میچ کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
منگنی کے اعلان کے موقع پر شیکھر دھون نے انسٹاگرام پر جذباتی پیغام لکھا کہ “مشترکہ مسکراہٹوں سے مشترکہ خوابوں تک، ہم نے ہمیشہ کے لیے ایک ساتھ چلنے کا انتخاب کیا ہے۔”سوفی شائن کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر نے بھی مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ فروری 2025 میں شیکھر دھون نے اپنی طلاق کے بعد پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ طویل عرصے سے اپنے بیٹے زوراور سے ملاقات نہیں کر سکے، جس پر ان کے مداحوں نے گہری ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں :برفباری اور بارش کی پیشینگو ئی، جا نئے کب ہو گی















