بھارت(اے بی این نیوز)کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی شادی کی تاریخ کی تصدیق ہوگئی ہے، اطلاعات کے مطابق ارجن اور ان کی منگیتر ثانیہ چندوک کی شادی 5 مارچ 2026 کو منعقد ہوگی۔ ثانیہ چندوک ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں اور ممبئی کے معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی ہیں۔
ارجن اور ثانیہ کی منگنی اگست 2025 میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی جس میں صرف قریبی رشتہ دار شریک تھے۔ ارجن کی شادی کی تقریبات 3 مارچ سے شروع ہو کر چند دنوں تک جاری رہیں گی اور زیادہ تر ممبئی میں منعقد ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق یہ ایک نجی تقریب ہوگی جس میں خاندان اور قریبی دوستوں کے ساتھ کرکٹ کے چند منتخب شخصیات شامل ہوں گی۔
سچن ٹنڈولکر نے حال ہی میں منگنی کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ ارجن کی منگنی ہوگئی ہے اور ہم سب اس نئے مرحلے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ سچن نے اپنے بچوں کے حوالے سے کہا کہ ہمیشہ خوابوں کے پیچھے جائیں کیونکہ یہی حقیقت بنتے ہیں۔ زندگی اور کرکٹ میں، عمل پر اعتماد رکھیں، نتائج خود آتے ہیں۔
مزید پڑھیں۔















