اہم خبریں

پاک سری لنکا 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا

سری لنکا(اے بی این نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج شام 7 بجے دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کے حوصلے بلند ہونے کا اظہار کیا ہے۔

سری لنکا کے شہر دمبولا میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کریں گے اور امید ہے کہ نتائج بھی مثبت آئیں گے۔

کپتان نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا کے موسم اور میچ کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کرنا ٹیم کے لیے مفید رہے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں کی ٹی20 آئی سیریز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں کھیلی جائے گی۔

پاکستانی 15 رکنی اسکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان طارق۔

یاد رہے کہ دمبولا میں گزشتہ 3 روز سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی تھی، جس کے باعث پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا۔ تاہم آج بارش کا امکان بہت کم ہے، جس سے کھیل کے لیے ماحول بہتر رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں۔ن لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری محمد یوسف خان رضائے الہٰی انتقال کر گئے

متعلقہ خبریں