اہم خبریں

اسٹیو اسمتھ نے ایشز میں نئی تاریخ رقم کر دی، جیک ہابز کو پیچھے چھوڑ دیا

سڈنی(اے بی این نیوز) آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ایشز میں نئی تاریخ رقم کر دی، جیک ہابز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اسٹیو اسمتھ نے شاندار سنچری اسکور کرکے ایشز کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں جیک ہابز کو پیچھے چھوڑ دیا اور دوسرے نمبر پر آ گئے۔

36 سالہ اسمتھ نے یہ سنگ میل ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ 163 رنز کی اننگز کے بعد حاصل کیا، جس کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کے اسکور کو عبور کرتے ہوئے پہلی اننگز میں برتری حاصل کی۔

اس سنچری کے ساتھ اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 37ویں سنچری مکمل کی، اسٹیو اسمتھ نے جیک ہابز کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ایشز میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اس فہرست میں اب وہ صرف عظیم ڈان بریڈمین سے پیچھے ہیں۔ سر ڈان بریڈ مین 19 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف اسمتھ کی یہ 13ویں سنچری تھی۔

مزید پڑھیں۔کرکٹر عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

متعلقہ خبریں