بنگلہ دیش(اے بی این نیوز)بنگلہ دیشی کرکٹرمستفیض الرحمان کو بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ سے نکالنے پر بنگلہ دیش کا سخت ردعمل آگیا۔
بنگلہ دیش حکومت نے آئی پی ایل کی نشریات اورتشہیر پرغیرمعینہ مدت کی پابندی کا اعلان کردیا، حکومتی اعلامیے کے مطابق بنگلہ دیش میں آئی پی ایل سے متعلق تمام نشریات فوری طور پر معطل کردی گئیں ہیں۔
اعلامیےمیں کہا گیا ہےکہ آئی پی ایل پر پابندی کا فیصلہ عوامی مفادمیں کیا گیا،بنگلہ دیش میں آئی پی ایل کےمیچز،پروموشنز اورایونٹ کوریج پرپابندی ہوگی،5 جنوری سےآئی پی ایل کی نشریات پر پابندی نافذ کی گئی ہے،پابندی اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں۔سونا اچانک ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟















