اہم خبریں

زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سکندر رضا کے بھائی انتقال کرگئے

زمبابوے (اے بی این نیوز) زمبابوے کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سکندر رضا کے 13 سالہ بھائی انتقال کر گئے ہیں۔

زمبابوے کرکٹ کی جانب سے سکندر رضا کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔جاری بیان میں کہا گیا کہ 13 سالہ محمد مہدی کا انتقال29 دسمبر کو ہرارے میں ہوا۔

زمبابوے کرکٹ کے بیان کے مطابق محمد مہدی پیدائشی طور پر ہیموفیلیا کا شکار تھے ، حالیہ پیچیدگیوں کے باعث ان کا انتقال ہو ا ۔

زمبابوے کرکٹ کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کھلاڑی اور اسٹاف اس مشکل گھڑی میں سکندر رضا اور فیملی کے ساتھ کھڑا ہے ۔

مزید پڑھیں۔شام میں پولیس پر خودکش حملہ، ایک اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

متعلقہ خبریں