اہم خبریں

شاہین آفریدی انجری اپڈیٹ،اہم پیغام جاری

دبئی (اے بی این نیوز        ) پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی انجری کے حوالے سے اہم پیغام جاری کر دیا ہے۔ بگ بیش لیگ (BBL) کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا کہ اچانک انجری کے باعث انہیں بی بی ایل ادھورا چھوڑنا پڑا اور اب وہ پاکستان میں اپنا ری ہیب پروگرام مکمل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مکمل فٹ ہو کر جلد دوبارہ میدان میں واپسی کے لیے پُرامید ہیں۔

فاسٹ بولر نے برسبین ہیٹ کی ٹیم، مینجمنٹ اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ملنے والی سپورٹ ان کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر کرکٹ میں واپس آئیں گے۔ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی بدھ کے روز پاکستان پہنچیں گے، جہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کے لیے خصوصی ری ہیبلیٹیشن پروگرام تیار کیا جا رہا ہے۔ برسبین ہیٹ کی جانب سے بھی جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کی ایڈیلیڈ سے واپسی پر شاہین کا دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :علیمہ خان دھرنا قائم،پولیس پیچھے ہٹ گئی، رات گئے مذاکرات جاری

متعلقہ خبریں