اہم خبریں

حارث رؤف کو حادثہ پیش

دبئی (  اے بی این نیوز       )پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ کے دوران ایک خوفناک اور ممکنہ طور پر جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس واقعے نے نہ صرف میدان میں موجود کھلاڑیوں بلکہ شائقینِ کرکٹ کو بھی لمحہ بھر کے لیے خوفزدہ کر دیا۔

یہ واقعہ بگ بیش لیگ کے 14ویں میچ میں پیش آیا، جہاں میلبرن اسٹارز اور سڈنی تھنڈرز کی ٹیمیں مدِ مقابل تھیں۔ میچ میں حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں اور بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

سڈنی تھنڈرز کی اننگز کے آخری اوور میں ایک سنسنی خیز لمحہ اس وقت آیا جب چوتھی گیند پر ریس ٹوپلی نے زور دار شاٹ کھیلا اور گیند فضا میں بلند ہو گئی۔ کیچ لینے کے لیے شارٹ تھرڈ مین پر موجود حارث رؤف اور ڈیپ پوائنٹ پر کھڑے ہلٹن کارٹرائٹ تیزی سے گیند کی جانب لپکے۔

دونوں کھلاڑیوں نے فل لینتھ ڈائیو لگائی اور چند لمحوں کے لیے ایسا محسوس ہوا کہ وہ سر کے بل ایک دوسرے سے ٹکرا جائیں گے۔ یہ منظر اتنا خطرناک تھا کہ کمنٹری باکس میں موجود مبصرین بھی سہم گئے اور اسے ایک بڑے حادثے کے قریب ترین لمحوں میں سے ایک قرار دیا۔

خوش قسمتی سے دونوں کھلاڑی محفوظ رہے اور کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔ واقعے کے فوراً بعد حارث رؤف اور ہلٹن کارٹرائٹ نے ایک دوسرے کا حال دریافت کیا اور کھیل معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہو گیا۔

مزید پڑھیں  :سال کے پہلے دن تعطیل

متعلقہ خبریں