اہم خبریں

بنگلادیش کے کھلاڑیوں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے، شیو سینا کی دھمکی

بھارت(اے بی این نیوز)انتہا پسند ہندوتوا تنظیم شیوسینا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بنگلا دیشی کرکٹرز کی شرکت کی سخت مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

ہریانہ میں شیوسینا کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شیوسینا کے رہنما نیرج سیٹھی کے مطابق جماعت اس فیصلے پر قائم ہے کہ بنگلا دیشی کھلاڑی بھارت میں آئی پی ایل میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔

انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں یہ بھی کہا کہ اگر بھارت کے خلاف رویہ برقرار رہا تو بنگلا دیش کے مزید میچز پر پابندی لگانے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

کھیل جیسے عالمی اور غیرسیاسی میدان میں نفرت پر مبنی سیاست ایک بار پھر سامنے آ گئی ہے، جس نے دنیا کے سامنے بھارت میں انتہاپسندی کے ایک اور پہلو کو بے نقاب کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں۔سہیل آفریدی کا دورہ پنجاب میں ناروا سلوک پر مریم نواز کو خط

متعلقہ خبریں