اہم خبریں

شعیب اختر نےخاموشی توڑ دی

اسلام آباد ( اےبی این نیوز    )سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح تردید جاری کر دی ہے۔ شعیب اختر نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ ان کی طبیعت کے بارے میں زیرِ گردش خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ مکمل طور پر خیریت سے ہیں اور الحمدللہ صحت مند ہیں۔ شعیب اختر کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو حالیہ نہیں بلکہ تقریباً تین سال پرانی ہے، جو اس وقت کی ہے جب انہوں نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں گھٹنے کی سرجری کروائی تھی۔

راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ پرانی ویڈیوز کو سیاق و سباق کے بغیر شیئر کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ایسی خبروں پر یقین کرنے سے پہلے تصدیق ضرور کریں۔ ان کی وضاحت کے بعد مداحوں کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے اور شعیب اختر کیلئے نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں :سہیل آ فریدی کابڑا چیلنج

متعلقہ خبریں