اہم خبریں

ایشیاکپ انڈر 19 کپ کا فائنل، پاکستان اور بھارت ایک بار پھر مد مقابل ہوں گے

دبئی(اے بی این نیوز)پاکستان انڈر 19 ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔پاکستان انڈر 19 نے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بارش کے باعث 27 اوورز فی اننگز کے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم 121 رن بناکر آؤٹ ہوگئی، عبدل سبحان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ادھرپاکستان انڈر 19 نے ہدف 17 ویں اوور میں حاصل کرلیا، سمیر منہاس 69 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ایونٹ کا فائنل اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دی تھی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

مزید پڑھیں۔عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے، وکیل سلمان صفدر

متعلقہ خبریں