نئی دہلی(نیوزڈیسک)آئی سی سی اور بھارتی حکومت میں ٹیکس معاملات پر ٹھن گئی ہے جس کے بعد بھارت میں آئندہ سال کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی حکومت میں ٹیکس امور کے معاملات طے نہیں پاسکے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی ٹیکس معاملے میں کچھ نہ کرپانے کا عندیہ دے دیا ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس چھوٹ نہ ملنے پر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 بھارت سے باہر لے جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ 2023 ون ڈے فارمیٹ کے ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے۔